پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ طلباء کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔ بڑھتے ہوئے ٹرانسپورٹ اخراجات نے تعلیمی سرگرمیوں کو متاثر کیا ہے، جس سے خصوصاً متوسط اور نچلے طبقے کے طلباء پریشانی کا شکار ہیں۔
مسلم سٹوڈنٹس لیگ پاکستان، ایک متحرک طلباء تنظیم پاکستان ہونے کے ناطے، حکومت سے پُرزور مطالبہ کرتی ہے کہ طلباء کے لیے خصوصی سبسڈی فراہم کی جائے، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں فوری کمی کی جائے، اور آن لائن کلاسز کی صورت میں سستے اور آسان انٹرنیٹ پیکجز مہیا کیے جائیں۔
طلباء کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں، لہٰذا ان کے مسائل کا حل اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے


