Nazriya Pakistan Talba Seminar

نظریۂ پاکستان: ہماری پہچان | مسلم اسٹوڈنٹس لیگ پاکستان

نظریۂ پاکستان: ہماری پہچان — پاکستانی نوجوان اور مسلم اسٹوڈنٹس لیگ پاکستان کی تحریک

نظریۂ پاکستان سے دوری: پاکستانی نوجوان اپنی شناخت سے بیگانہ کیوں؟

حالات و واقعات میں الجھا کر ہم سے ہمارا حافظہ چھینا گیا، پھر اپنی ہی تاریخ پر بے اعتمادی پیدا کی گئی۔ مغربی اقدار و سیاسی نظریات کی بھرمار، (Imperialism) سامراجیت کی بو، اور پھر موروثی سیاست، ملوکیت و آمریت جیسی زنجیروں میں جکڑ کر ہماری نوجوان نسل کو اس نہج پر لایا گیا کہ وہ اپنی حقیقی شناخت سے بیگانہ ہو چکی ہے۔

علامہ اقبال کا پیغام اور نئے دور کا پاکستانی نوجوان

جن نظریات کی پختگی ہمارے لیے بانگِ درا کا کام دیتی تھی، ان نظریات کو پسِ پشت ڈال دیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک نئے دور کا پاکستانی نوجوان وجود میں آیا۔

بقولِ اقبال:

نئے انداز پائے نوجوانوں کی طبیعت نے
یہ رعنائی، یہ بیداری، یہ آزادی، یہ بے باکی
تغیر آیا ایسا تدبر میں، تخیل میں
ہنسی سمجھی گئی گلشن میں غنچوں کی جگر چاکی

قیامِ پاکستان کا نظریہ اور سیاسی جماعتوں کی بے سمتی

ہماری ملت کا وافر حصہ قیامِ پاکستان کی پہچان کا دلدادہ نہیں رہا۔ وہ نظریہ جس کی بنا پر یہ مملکتِ خداداد حاصل ہوئی، آج اسی نظریے میں دشمن نقب لگا چکا ہے۔

نام نہاد سیاسی جماعتیں اپنے ذاتی اور گروہی مفادات کی وجہ سے برگِ خزاں کی طرح بکھری ہوئی نظر آتی ہیں۔ تہذیبِ حاضر کے یہ حالات مفلوک الحال پاکستانیوں کو بتدریج ان کی جسمانی و روحانی موت کی طرف دھکیل رہے ہیں، اور اب ان کی یہ حالت ہے:

نہ خدا ہی ملا، نہ وصالِ صنم

لسانی و صوبائی تعصب اور سیاسی فرقہ واریت: نوجوانوں میں انتشار

دورِ حاضر کا نوجوان اب مکمل طور پر Fragmentation کا شکار ہو چکا ہے۔ کہیں لسانی و صوبائی تعصب، اور کہیں سیاسی فرقہ واریت نے سب کچھ ادھیڑ کر رکھ دیا ہے۔ جس نوجوان نے ایک عالمگیر نظریے، ’’نظریۂ پاکستان‘‘ کا علم بردار بننا تھا، وہ اپنی موت آپ مر رہا ہے۔

مثالیں ہمارے سامنے ہیں: تعلیمی اداروں میں پنجابی پشتون کونسل کی لڑائیاں، کہیں بلوچستان کی علیحدگی کے نام پر ماہ رنگ بلوچ جیسی شخصیات کا ابھرنا۔ گویا اب ہم پر داخل و خارج سے اتنے کوڑے برس چکے ہیں کہ ہمیں سب کو جاگنا ہوگا اور اس ملت کے نوجوانوں کو اس نظریے سے روشناس کروانا ہوگا جس کی بنا پر بلوچوں نے قائداعظمؒ کو سونے میں تولا تھا۔

«ہماری پہچان — نظریۂ پاکستان»: مسلم اسٹوڈنٹس لیگ پاکستان کی تحریک

ان حالات میں مسلم اسٹوڈنٹس لیگ پاکستان نے یہ عزم کیا ہے کہ پورے ملک میں ’’ہماری پہچان — نظریۂ پاکستان‘‘ کے عنوان سے ایک تحریک شروع کی جائے، کیونکہ:

خوابیدہ ہیں اس کے شرر میں آتش کدہ ہزار

مسلم اسٹوڈنٹس لیگ پاکستان کا عزم ہے کہ ہم پوری ملت کے نوجوانوں کو اس نظریے کا علمبردار بنائیں، تاکہ پاکستان اور پوری امتِ مسلمہ یک جان ہو کر اپنی اساس کو دوبارہ زندہ کر سکیں۔

مسلم اسٹوڈنٹس لیگ پاکستان پوری ملت کے نوجوانوں اور طلباء تنظیموں کو اس عظیم و عالمگیر نظریے کی دعوت دے گی، تاکہ ہم سب رنگ و نسل، قوم و قبیلہ، زبان و ثقافت، دیس و دیار اور ذات و برادری سے بالاتر ہو کر خالصتاً پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ بن جائیں۔

اتحادِ امتِ مسلمہ: اقبال کا شکوہ اور شاہینوں کا عزم

بقولِ اقبال:

منفعت ایک ہے اس قوم کی، نقصان بھی ایک
ایک ہی سب کا نبیؐ، دین بھی، ایمان بھی ایک
حرمِ پاک بھی، اللہ بھی، قرآن بھی ایک
کچھ بڑی بات تھی ہوتے جو مسلمان بھی ایک!

اس بند کے آخری مصرع میں شکوہ کناں اقبال کو نوید ہو کہ اب مسلم سٹوڈنٹس لیگ پاکستان کے شاہینوں نے عزم کیا ہے کہ اب اس شکایت کا ازالہ کیا جائے، اور اس قافلہ کو ایک نئے عزم و ولولہ سے منزل کی جانب گامزن کیا جائے۔

اختتامیہ: نظریۂ پاکستان کے محافظ نوجوانوں کے نام پیغام

آخر میں مسلم سٹوڈنٹس لیگ پاکستان کے ہر ذمہ دار و کارکن کو یہی کہوں گا، اے شب کے پاسبانو!

چھیڑو سرود ایسا، جاگ اٹھّیں سونے والے
رہبر ہے قافلوں کی تابِ جبیں تمھاری

واللہ المستعان❣️

✍🏻بقلم: حبیب انو

کلیدی الفاظ: نظریۂ پاکستان، ہماری پہچان، پاکستانی نوجوان، شناخت کا بحران، مسلم اسٹوڈنٹس لیگ پاکستان، علامہ اقبال، قائداعظم، دو قومی نظریہ، قیامِ پاکستان، قومی یکجہتی، اتحادِ امت، لسانی تعصب، سیاسی فرقہ واریت، طلبہ تحریک، حبیب انور، Nazriya Pakistan, Ideology of Pakistan

ہیش ٹیگز: #نظریہ_پاکستان #ہماری_پہچان_نظریہ_پاکستان #مسلم_اسٹوڈنٹس_لیگ_پاکستان #پاکستانی_نوجوان #علامہ_اقبال #قائداعظم #دو_قومی_نظریہ #اتحاد_امت #طلبہ_تحریک #حبیب_انور #NazriyaPakistan #IdeologyOfPakistan #MuslimStudentsLeaguePakistan #PakistaniYouth

Join MSL Pakistan Whatsapp Channel

Share this Article:

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
X

Latest Students Times Articles

Stay Updated

Subscribe to get our latest blogs and updates directly.

Become Writer

Share your story, insights, or ideas with The Student Times. Our editorial team will review your submission before publication.