معرکۂ حق “بنیان المرصوص” اور عشرۂ تشکر کے حوالے سے متحدہ طلباء محاذ کا اہم اجلاس

پریس ریلیز مورخہ: 10 مئی 2026 معرکۂ حق “بنیان المرصوص” اور عشرۂ تشکر کے سلسلے میں منعقدہ متحدہ طلبہ محاذ کے ایک اہم اجلاس میں صدر مسلم سٹوڈنٹس لیگ پاکستان عمر عباس نے اظہارِ خیال کیا۔ اجلاس کی صدارت صدر متحدہ طلبہ محاذ رانا عثمان نے کی، جبکہ اس موقع پر طلبہ کے اتحاد، تنظیمی ہم آہنگی اور “متحد قوم، فاتح پاکستان” کے پیغام پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں مختلف طلبہ تنظیموں کے نمائندگان اور کارکنان نے شرکت کی، جہاں قومی یکجہتی، نوجوانوں کے کردار اور پاکستان کے استحکام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ آج ہم مرکزِ حق و آزادی “آپریشن بنیان المرصوص” کی ایک سالہ کامیابی پر پاکستان کی افواجِ بہادر، عظیم شہداء اور غیر معمولی جرات و استقامت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور فرض کی ادائیگی میں قربانیاں دینے والے غازی پوری قوم کا فخر ہیں۔ ان کی جرات اور قربانیاں قوم کے دلوں میں حب الوطنی، وفاداری، استقامت اور اتحاد کی نئی روح پیدا کرتی ہیں۔ متحدہ طلبہ محاذ آج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور اس کامیابی کو سلام پیش کرتا ہے۔ یہ وہ قربانیاں ہیں جنہوں نے قوم کو متحد، باوقار اور مضبوط بنایا۔ آج ہماری ذمہ داری ہے کہ نوجوان نسل کو قومی شعور، نظریاتی استحکام اور خدمتِ وطن کے جذبے کے تحت منظم کیا جائے تاکہ ایک مضبوط، خوددار اور خوشحال پاکستان کی تعمیر ممکن ہو سکے۔ ہم اس موقع پر افواجِ پاکستان کے ان بہادر جوانوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔ یہ قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی، کیونکہ انہی قربانیوں کی بدولت آج پاکستان امن، وقار اور استحکام کی علامت بن کر ابھرا ہے۔ متحدہ طلبہ محاذ اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری، امن اور استحکام کے لیے پوری قوت کے ساتھ ہر وقت تیار رہے گا، جبکہ نوجوان نسل قومی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت اور مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔ “متحد قوم، فاتح پاکستان” #MTM #MSLPakistan #BunyanUlMarsoos #MuslimStudentLeaguePakistan #StudentsOrganizations #UnitedStudents #PakistanYouth
طلباء پر بڑھتی قیمتوں کا بوجھ: فوری سبسڈی اور ریلیف کی ضرورت!

پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ طلباء کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔ بڑھتے ہوئے ٹرانسپورٹ اخراجات نے تعلیمی سرگرمیوں کو متاثر کیا ہے، جس سے خصوصاً متوسط اور نچلے طبقے کے طلباء پریشانی کا شکار ہیں۔ مسلم سٹوڈنٹس لیگ پاکستان، ایک متحرک طلباء تنظیم پاکستان ہونے کے ناطے، حکومت سے پُرزور مطالبہ کرتی ہے کہ طلباء کے لیے خصوصی سبسڈی فراہم کی جائے، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں فوری کمی کی جائے، اور آن لائن کلاسز کی صورت میں سستے اور آسان انٹرنیٹ پیکجز مہیا کیے جائیں۔ طلباء کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں، لہٰذا ان کے مسائل کا حل اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے
Ex President Ans Muhsi

آپ کی قیادت ایک درخشاں عَشرہ مسلم اسٹوڈنٹس لیگ پاکستان کے سابق صدر انس مُحصی کی 2015 سے 2025 تک ایک دہائی پر محیط خدمات کو خراجِ تحسین انس مُحصی کا سفرِ قیادت 2015 میں کیمپس کی سطح سے شروع ہوا، جہاں انہوں نے بطور چیئرمین کالونی گوجرانوالہ مسلم اسٹوڈنٹس لیگ میں اپنی ذمہ داریاں ادا کیں۔2016 میں وہ مشرقی گوجرانوالہ مسلم اسٹوڈنٹس لیگ کے متحرک کردار کے طور پر سامنے آئے۔ 2017 میں بطور مسلم کنونر گوجرانوالہ، انہوں نے تنظیمی رابطہ اور نوجوانوں کی شمولیت کو مضبوط بنایا۔2018 میں مسلم اسٹوڈنٹس لیگ گوجرانوالہ کی قیادت سنبھالی اور تنظیمی ڈھانچے کو مؤثر انداز میں مستحکم کیا۔ 2020 میں مسلم کنونر شمالی پنجاب کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جبکہ 2021 میں مسلم اسٹوڈنٹس لیگ شمالی پنجاب کی ذمہ داری سونپی گئی۔2022 ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا، جب وہ جنرل سیکرٹری مسلم اسٹوڈنٹس لیگ پاکستان اور ساتھ ہی مسلم سیکرٹری پاکستان کی ذمہ داریوں پر فائز رہے۔ 2023 میں انہیں صدر مسلم اسٹوڈنٹس لیگ پاکستان منتخب کیا گیا، جہاں ان کی قیادت نے تنظیم کو نظم، سمت اور اعتماد فراہم کیا۔ یہ سفر عہدوں کا نہیں، اعتماد، محنت اور نظریاتی وابستگی کا تھا۔مسلم اسٹوڈنٹس لیگ پاکستان آج بھی اس روشن قیادت کی گواہ ہے۔ Honoring the ten year journey of former President Ans Muhsi with Muslim Students League Pakistan from 2015 to 2025 The leadership journey of Ans Muhsi began in 2015 as Chairman Colony Gujranwala, where he laid the foundation of disciplined student activism.In 2016, he served in East Gujranwala, strengthening organizational structure and campus coordination. In 2017, as Muslim Convener Gujranwala, he focused on youth engagement and organizational outreach.By 2018, he led Muslim Students League Gujranwala, reinforcing unity and direction within the organization. His role expanded in 2020 as Muslim Convener North Punjab, followed by the responsibility of Muslim Students League North Punjab in 2021.The year 2022 marked a major milestone when he served as General Secretary Muslim Students League Pakistan and Muslim Secretary Pakistan. In 2023, he was entrusted with the role of President Muslim Students League Pakistan, where his leadership brought stability, vision, and renewed confidence. This was not just a journey of positionsIt was a journey of purpose, growth, and lasting impact #MSLPakistan #LeadershipJourney #AnsMuhsi #DecadeOfService #MSLProud
Umer Abbas President MSL Pakistan

محترم “عمر عباس” مسلم سٹوڈنٹس لیگ پاکستان کے صدر “مقرر” اللہ رب العزت استقامت دے اور ملک و قوم کی بھلائی کا زیادہ سے زیادہ کام لے۔ آمین #mslpakistan #president #umarabbas #welcome #mslpak