معرکۂ حق “بنیان المرصوص” اور عشرۂ تشکر کے حوالے سے متحدہ طلباء محاذ کا اہم اجلاس

پریس ریلیز مورخہ: 10 مئی 2026 معرکۂ حق “بنیان المرصوص” اور عشرۂ تشکر کے سلسلے میں منعقدہ متحدہ طلبہ محاذ کے ایک اہم اجلاس میں صدر مسلم سٹوڈنٹس لیگ پاکستان عمر عباس نے اظہارِ خیال کیا۔ اجلاس کی صدارت صدر متحدہ طلبہ محاذ رانا عثمان نے کی، جبکہ اس موقع پر طلبہ کے اتحاد، تنظیمی ہم آہنگی اور “متحد قوم، فاتح پاکستان” کے پیغام پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں مختلف طلبہ تنظیموں کے نمائندگان اور کارکنان نے شرکت کی، جہاں قومی یکجہتی، نوجوانوں کے کردار اور پاکستان کے استحکام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ آج ہم مرکزِ حق و آزادی “آپریشن بنیان المرصوص” کی ایک سالہ کامیابی پر پاکستان کی افواجِ بہادر، عظیم شہداء اور غیر معمولی جرات و استقامت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور فرض کی ادائیگی میں قربانیاں دینے والے غازی پوری قوم کا فخر ہیں۔ ان کی جرات اور قربانیاں قوم کے دلوں میں حب الوطنی، وفاداری، استقامت اور اتحاد کی نئی روح پیدا کرتی ہیں۔ متحدہ طلبہ محاذ آج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور اس کامیابی کو سلام پیش کرتا ہے۔ یہ وہ قربانیاں ہیں جنہوں نے قوم کو متحد، باوقار اور مضبوط بنایا۔ آج ہماری ذمہ داری ہے کہ نوجوان نسل کو قومی شعور، نظریاتی استحکام اور خدمتِ وطن کے جذبے کے تحت منظم کیا جائے تاکہ ایک مضبوط، خوددار اور خوشحال پاکستان کی تعمیر ممکن ہو سکے۔ ہم اس موقع پر افواجِ پاکستان کے ان بہادر جوانوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔ یہ قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی، کیونکہ انہی قربانیوں کی بدولت آج پاکستان امن، وقار اور استحکام کی علامت بن کر ابھرا ہے۔ متحدہ طلبہ محاذ اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری، امن اور استحکام کے لیے پوری قوت کے ساتھ ہر وقت تیار رہے گا، جبکہ نوجوان نسل قومی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت اور مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔ “متحد قوم، فاتح پاکستان” #MTM #MSLPakistan #BunyanUlMarsoos #MuslimStudentLeaguePakistan #StudentsOrganizations #UnitedStudents #PakistanYouth